پنجاب کی نگران کابینہ بھی بن گئی، تحریک انصاف کیخلاف شخصیات شامل؟

 پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، کابینہ میں گیارہ اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب نے گیارہ رکنی نگران کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر بیورو کریسی کے افسران بھی موجود تھے۔گیارہ رکنی  نگران صوبائی کابینہ میں بلال افضل،  ڈاکٹر جاوید اکرم اور  ایس ایم تنویر  شامل ہیں  جبکہ تمکینت کریم، ابراہیم مراد، منصور قادر، وہاب ریاض اور ڈاکٹر جمال ناصربھی اس کابینہ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی نگران کابینہ میں شامل کئے گئے ہیں۔ حلف اٹھانے کی تقریب گورنر ہائوس لاہور میں ہوئی۔
Punjab Caretaker Cabinet Took Oath, New care Taker cabinet of Punjab took oath, 11 members are included in provincial cabinet
Punjab Caretaker Cabinet Took Oath, New care Taker cabinet of Punjab took oath, 11 members are included in provincial cabinet