بہت ہو گئی ، میاں نواز شریف نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے ، جلد انتخابات کا عندیہ، شہباز شریف ناراض ہیں

بہت ہو گئی ، میاں نواز شریف نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق میاں محمد نوا شریف نے پارٹی کے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے حالات سنبھلنے کا نام نہیں لے رہے اور جوں جوں وقت گزر رہا ہے مسلم لیگ ن کی مقبولیت مزید کم ہوتی جارہی ہے اور یہ پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہو گا۔اس مشاورت کے بعد میاں نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات کا جلد انعقاد ہی پارٹی کو مزید رسوائی سے بچا سکتا ہے اور انہوں نے اس مقصد کیلئے اپنے ساتھیوں کو اہم ہدایات بھی جاری کر دی ہیں ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم پاکستان اور اپنے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف سے اس حوالے سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی اور انہیں اپنے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا تاہم شہباز شریف نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا اور عوام کی نظر میں یہ پی ٹی آئی کی جیت ہو گی کہ اس نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے میاں نواز شریف کو یہ بھی کہا کہ فوری طور پر الیکشن میں جانے سے تحریک انصاف کو ہی فائدہ ہو گا کیونکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت اس وقت بہت کم ہو چکی ہے اور قوی امکان ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت بھی لینے میں کامیاب ہو جائے۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو اس بات پر ٹوکتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد حکومت سازی کرنے کی تجویز آپ کی تھی کیونکہ آپ کے خیال میں حالات بہتر کر کے تحریک انصاف کو ہمیشہ کیلئے ماضی کا باب بنایا جا سکتا تھا، آپ کے پاس ہر قسم کا مینڈیٹ تھا لیکن آپ ڈیلیور کرنے میں نا صرف ناکام رہے بلکہ اس سے پارٹی کی مقبولیت کو بہت زیادہ ٹھیس پہنچی ہے اور پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس لئے آپ اب جلد سے جلد حکومت کو ختم کر کے نگران سیٹ اپ قائم کریں اور تنظیم سازی کیلئے مریم نواز کا ساتھ دیں۔میاں شہبازشریف کے حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے تنظیم سازی کا اختیار اپنے پاس رکھنے کی بات کی لیکن اس پر انہیں دو ٹوک انداز میں کہا گیا کہ تنظیم سازی کا تمام تر اختیار اب مریم نواز کے پاس ہو گا۔  

Mian Nawaz Sharif Also Supported Early Election, Shehbaz Sharif Against Maryam Nawaz, Early General Elections are now at cards
Mian Nawaz Sharif Also Supported Early General Election, Shehbaz Sharif Against Maryam Nawaz