چیف الیکشن کمشنر اجلاس کے دوران اچانک اٹھ کر باہر کیوں گئے ؟محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی اندر کی کہانی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ڈی ایم کی سن لی، تحریک انصاف کا مئوقف ایک بار پھر رد کر دیا۔ پی ڈی ایم باالخصوص مسلم لیگ ن کی خواہش تھی کہ اس کے دیئے گئے ناموں میں سے کسی ایک کو پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ بنایا جائے اور ہوا بھی ایسے ہی۔ چیف الیکشن کمشنر اجلاس کے دوران اچانک اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان کو کہیں سےبریفنگ دی گئی جس کے بعد وہ واپس آئے اور انہوں نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی راہ ہموار کی اور پھر محسن نقوی کا نام فائنل کر لیا گیا، یہ وہ نام ہے جس پر تحریک انصاف کو شدید تحفظات تھے کیونکہ چینل ٹونٹی فور اور سٹی فورٹی ٹو پر تحریک انصاف کے حوالے سے خاصا پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن میں نام پر اتفاق رائے نہ ہو رہا ہو تو الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تجویز کردہ ناموں سے ہٹ کر کوئی دوسرا نام بھی لا سکتا تھا لیکن ایسا نہ کر کے ایک بھی ادارے کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیئے گئے ہیں۔ محسن نقوی صحافی ہونے کے ساتھ نجی میڈیا گروپ کے مالک بھی ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد میںاجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک تھے۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الہٰی نے سردار احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے تھےجبکہ حمزہ شہباز نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام بھجوائے تھے۔
![]() |
Election Commission nominated Mohsin Naqvi as a Care Taker Chief Minister of Punjab |
0 Comments